روس دنیا کے استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ : ارسولا وان ڈیر لیئن

0

ٹوکیو(یو این آئی) یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیئن نے جمعرات کو کہا کہ روس آج دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ارسولا نے جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے ساتھ بات چیت کے بعد صحافیوں کو یہ بات کہی۔ محترمہ ارسلا اور مسٹر مشیل 28ویں یورپی یونین-جاپان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ٹوکیو میں ہیں۔ارسلا نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف وحشیانہ جنگ اور چین کے ساتھ نئے معاہدے اور انتہائی من مانی بین الاقوامی تعلقات کی وجہ سے روس آج دنیا کے استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔اس موقع پر مشیل نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چین کو کثیرالجہتی نظام کے دفاع کے لیے کھڑا ہونا چاہیے جس سے اس کے ملک کی ترقی کو فائدہ ہوا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگی جرائم کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ رپورٹ میں کشیدا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت نے نہ صرف یورپ اور ایشیا بلکہ پورے بین الاقوامی نظام کو کمزور کر دیا ہے اور اس کے لیے اسے کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS