ڈاکٹر راجیشور ۔۔۔اب وکالت کے ذریعہ بھی شروع کی عوام کی خدمت

0

راجیشور سنگھ کون ہے: راجیشور سنگھ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ سے ای ڈی کے جوائنٹ ڈائریکٹر کیسے بنے؟

نئی دہلی (ایجنسی) :راجیشور سنگھ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی کورٹ میں بطور وکیل ایک کیس کی سنوائی میں کورٹ میں نظر آئے۔ان کے اس نئے انداز کو لیکر لوگوں میں اچھا تاثر ہے۔لوگوں کا ماننا ہے کہ ڈاکٹر راجیشور کے اس نئے انداز کو لوگ پسند کریں گے۔ راجیشور سنگھ نے اتر پردیش پولیس میں 10 سال اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں 14 سال خدمات انجام دی ہیں۔ اپنے دور میں، انہوں نے 2G اسپیکٹرم مختص گھوٹالہ، آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے، ایرسل میکسس گھوٹالہ، امرپالی گھوٹالہ، نوئیڈا پونزی اسکیم گھوٹالہ اور گومتی ریور فرنٹ گھوٹالہ جیسے کئی ہائی پروفائل کیسوں کی تحقیقات کی ہیں۔ وہ عاصم ارون کے بعد دوسرے بیوروکریٹ بنیں گے جنہوں نے اپنی ملازمت چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر راجیشور سنگھ اس وقت بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ راجیشور سنگھ، جو کبھی اتر پردیش پولیس میں انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر جانے جاتے تھے، یہ قیاس کیا جا رہا ہے وہ 1996 بیچ کے پی پی ایس آفیسر ہیں۔ لکھنؤ میں ڈپٹی ایس پی کے طور پر تعیناتی کے دوران انہیں انکاؤنٹر اسپیشلسٹ مانا جاتا تھا۔راجیشور سنگھ، جو پہلے آئی آئی ٹی، دھنباد کے سابق طالب علم تھے، 2007 سے ای ڈی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہے تھے۔ راجیشور سنگھ کا نام یو پی اے حکومت دور کے تقریباً تمام ہائی پروفائل کیسوں کی تحقیقات میں شامل تھے۔ راجیشور سنگھ نے طویل عرصے تک (1997 سے 2007) یوپی میں پولیس افسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس دوران لکھنؤ اور پریاگ راج میں اہم عہدوں پر فائز رہے ۔
کئی مافیا گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جن میں عتیق احمد کی گرفتاری اہم تھی۔ انہوں بہادری کے لئے پولیس میڈیل سے بھی نوازا گیا۔ انہوں دہلی یونیورسٹی سے قانون اور انسانی حقوق کی ڈگری بھی حاصل کی ۰
سال 2009 میں راجیشور سنگھ ڈیپوٹیشن پر ای ڈی گئے تھے۔ وہاں انہوں نے کئی اہم مقدمات بھی حل کئے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے، راجیشور سنگھ نے اگست 2021 میں رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لی، جسے اب منظور کر لیا گیا ہے۔ سنگھ نے ابھی تک بی جے پی میں شمولیت اور وی آر ایس کے بارے میں کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔ راجیشور سنگھ کے نام 13 انکاؤنٹر ہیں، جن کے ذریعے وہ خطرناک اور کٹر مجرموں کو کٹہرے میں لانے میں کامیاب رہا۔ یوپی پولیس میں شامل ہونے کے 14 ماہ کے اندر ہی اس نے اپنی ایک الگ پہچان بنا لی تھی۔
یہ حیرت کی بات نہیں کہ انہیں ان کے کام کی بنیاد پر ‘انکاؤنٹر اسپیشلسٹ’ اور ‘سائبر جیمز بانڈ’ کے خطابات سے نوازا گیا۔

راجیشور سنگھ کون ہے؟

نوکری کرنے سے پہلے ڈاکٹر راجیشور نے دھنباد سے مائنگ میں انجینئرنگ کی ڈگری لی۔۔ دھنباد سے مانگ میں انجینئرنگ کی ڈگری لی۔
راجیشور سنگھ، جو یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے جوائنٹ ڈائرکٹر تھے جس نے کانگریس کو پریشان کیا، یوپی کے سلطان پور ضلع کے پکھراولی کے رہنے والے ہیں۔ انڈین اسکول آف مائنز، دھنباد سے انجینئرنگ میں گریجویٹ راجیشور سنگھ نے قانون اور انسانی حقوق میں بھی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ 1996 بیچ کے پی پی ایس آفیسر ہیں۔ لکھنؤ میں ڈپٹی ایس پی کے طور پر تعیناتی کے دوران انہیں انکاؤنٹر اسپیشلسٹ سمجھا جاتا تھا۔ سال 2009 میں راجیشور سنگھ ڈیپوٹیشن پر ای ڈی گئے تھے۔ وہاں اس نے کئی اہم مقدمات بھی حل کئے۔

ای ڈی میں اپنے دور میں، راجیشور سنگھ نے محافظوں کی تقریباً 3000 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی۔ ان کی قیادت میں، ای ڈی نے 2G اسپیکٹرم گھوٹالے میں 223 کروڑ روپے، ریڈی کیس میں 1000 کروڑ روپے، ایئر سیل-میکسس کیس میں 750 کروڑ روپے، اور مدھو کوڈا کیس میں تقریباً 300 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی۔

ترجمہ :دانش رحمنٰ

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS