چارہزارکروڑ روپے کے آئی ایم اے پونجی گھوٹالے،شنکر کی موت

0

بنگلورو: آئی اے ایس افسر بی ایم وجے شنکر کی منگل کو اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے یہ اطلاع دی۔ غور طلب ہے کہ سی بی آئی نے 4000کروڑ روپے کے آئی ایم اے پونجی گھوٹالے میں شنکرکے خلاف کیس چلانا چاہتی تھی۔ پولیس کے مطابق  بنگلورو شہری ضلع کے سابق افسر شنکر جیا نگر اپنے گھر پر مردہ ملے ہیں۔افسر نے  کہا کہ ’’یہ سچ ہے کہ ہو اپنے گھر میں مردہ ملےہیں‘‘وجے شنکر پر آئی ایم اے پونجی گھوٹالے پر پردہ ڈالنے کے لئے رشوت لینے کا الزام ہے ۔
کرناٹک کےسابق وزیر اعلیٰ ایج ڈی کمارسوامی نیتی گھٹبندھن حکومت نے 2019میں ایک اہم جانچ دل تشکیل دیا تھا جس نے شنکر کو گرفتار کیا تھا۔اس کےبعد بی جے پی حکومت نے اس معاملے کو سی بی آئی کے سپرد کردیاتھا۔ سی بی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں ایجنسی نے اس معاملے میں شنکر اور دو اور لوگوں کے خلاف مقدمہ چلانےکے لئے ریاستی حکومت سے اجازت مانگی تھی۔
سی بی آئی نے اس معاملے میں دو اعلیٰ آئی پی ایس افسروں کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے بھی ریاستی حکومت سے اجازت مانگی تھی۔ غورطلب ہے کہ محمد منصور خان نے 2013میں بڑی رقم واپس کرنے کا وعدہ کر پونجی اسکیم شروع کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS