شمشان میں چھت گرنے سے 18کی موت،100 سے زائد افراد آخری رسومات کے لئے جمع تھے

0

آباد:  اتر پردیش کے غازی آباد میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ مراد نگر نگر میں شمشان میں آخری رسومات
کے دوران ، گیلری کی چھت گرنے کئی لوگ دب گئے۔ 18 لوگوں کی موت ہوگئی اور 24 افراد زخمی
ہوئے۔ یہ سبھی بارش سے بچنے کے لئے چھت کے نیچے کھڑے ہوگئے۔ جس شخص کی آخری رسوم ادا
کی جارہی تھی، اس حادثہ میں ان کے بیٹے کی بھی موت ہوگئی۔
میرٹھ کے ڈویژنل کمشنر انیتا سی میشام نے بتایا کہ اب تک 17 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
38 افراد کو بچایا لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مراد نگر کے پھلوں کے تاجر جے رام کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھی۔ جے رام
 کا65 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ آخری رسومات کے دوران ، سبھی دروازے سے متصل گیلری میں
کھڑے تھے۔ اس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ گیلری یہاں ڈھائی ماہ قبل تعمیر کی گئی تھی۔
لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ گیلری بنانے کے لئے خرات سامان کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس موقع پر موجود
جئےرام کے پوتے دیویندر نے بتایا کہ ان کے دادا کی آخری رسوم  ادا کی جارہی تھی۔ باقی لوگ دور
کھڑے ہوئے تھے۔ اسی دوران چھت گر گئی۔ اس کی وجہ سے،وہاں کھڑے تمام افراد ملبے کے نیچے دفن
ہوگئے۔ دیویندر نے بتایا کہ اس حادثہ میں اس کے ماموں کی بھی موت ہوگئی ہے۔ ایک کزن ملبے تلے دب
گیا ہے۔ اس کے والد بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔
این ڈی آر ایف کی ٹیم ریسکیو میں مصروف ہے۔ بارش کے باعث ریسکیو میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ
رہا ہے۔ مرنے ہونے والوں میں 3 کی شناخت ہوگئی ہے۔ ان کے نام یوگیندر،بنٹی اور اونکار تھے۔ وہ سنگم
وہار اور مراد نگر کے رہائشی تھے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے خاندانوں کو دو
۔دولاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیز منڈلا یوکت میرٹھ اور اے ڈی جی میرٹھ زون
نے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔
اتوار کے روز 100 سے زائد افراد مراد نگر  کے شمشمان  میں آخری رسومات کے لئے جمع ہوئے تھے۔
بارش سے بچنے کے لئے لوگ گیلری میں کھڑے ہوگئے۔ اچانک اس کی چھت گر گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS