نجلابودن تونس کی پہلی خاتون وزیر اعظم نامزد

0
image:the global herald

تونس (ایجنسیاں) : تونس کے صدر قیس سعید نے بدھ کے روز نجلا بودن حرم رمضان کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم نامزد کرتے ہوئے حکومت سازی کی دعوت دی ہے۔ صدر قیس نے 63 سالہ نجلا بودن سے کہا ہے کہ جلد ازجلد نئی حکومت میں شامل وزراء کے ناموں کا اعلان کریں۔ نجلا بودن پیشے کے اعتبار سے پروفیسر ہیں اوروہ انجینیرنگ جیالوجسٹ کے طور پر تونس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ اس وقت نجلا ورلڈ بینک کے تعاون سے وزارت تعلیم میں ہائیر سائنٹیفک ریسرچ کے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔ وہ اسی وزارت میں تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے [کیو ای سی] کے شعبے کی نگران بھی ہیں۔ ان کے سیاسی رجحان کے حوالے سے کوئی بات یقین سے نہیں کی جاسکتی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS