روہت شرما100ٹی20کھیلنے والے دوسرے کھلاڑی بنے

0

راجکوٹ:ہندوستان کے قائم مقام کپتان روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف جمعرات کو دوسرے ٹی -20 میچ میں اترنے کے ساتھ ہی 100 بین الاقوامی ٹوئنٹی
20 میچ کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ۔چھوٹے فارمیٹ میں ہندوستان کے نائب کپتان اور اس سیریز میں باقاعدہ کپتان وراٹ کوہلی کو آرام
دیئے جانے کے بعد کپتانی سنبھال رہے روہت نے دہلی میں پہلے ٹی -20 میچ میں اترنے کے ساتھ ہی سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑا تھا
جنہوں نے 98 ٹی- 20 میچ کھیلے تھے ۔روہت نے اب پاکستان کے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے نام 99 ٹی -20 میچ ہیں۔پاکستانی آل راؤ
نڈر شعیب ملک 111 ٹی -20 میچ کے ساتھ اس فارمیٹ میں 100 میچ کھیلنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS