Image:The Week

شوبھندو کی بڑی جیت ہوگی: شاہqنندی گرام سے مجھے کوئی نہیں نکال سکتا:ممتا
کولکاتا ( ایجنسیاں):مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کیلئے انتخابی مہم آج ختم ہوگئی ۔ آخری دن بی جے پی اور ٹی ایم سی نے پوری طاقت جھونک دی۔ ایک طرف وزیر داخلہ امت شاہ نے نندی گرام سے بی جے پی امیدوار شوبھندو ادھیکاری کے ساتھ روڈ شو کیا۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی بھاگابیڑامیں وہیل چیئرپر بیٹھ کرپد یاترا کی قیادت کی۔ جب ان کا قافلہ پدیاترا شروع کرنے سے پہلے شاہ کے روڈ شو کے راستہ سے گزرا، تووہاں موجود لوگوں نے جے شری رام کے نعرے لگائے۔ روڈ شو کے بعد امت شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے بنگال میں تبدیلی کا آسان راستہ یہ ہے کہ ممتا کو نندی گرام میںہرایاجائے۔ میں نندی گرام کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ کو شوبھندو ادھیکاری کوکامیاب بناناہی نہیں، بلکہ بہت زیادہ ووٹوں سے کامیاب بناناہے۔الیکشن سے قبل شوبھندو ادھیکاری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ممتا بنرجی کو 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دیں گے۔ حال ہی میں وزیر داخلہ شاہ نے بھی کہا تھا کہ بنگال کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور اس کی بنیاد نندی گرام سے رکھی جائے گی۔ ہم بنگال میں 200 سے زیادہ سیٹیں جیتنے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا متھن چکرورتی نے بھی نندی گرام میں شوبھندو کی حمایت میں روڈ شو کیا۔نندی گرام میں انتخابی مہم کے آخری دن ، قائدین جمع ہوگئے ہیں اور دونوں پارٹیوں کے قائدین نے طاقت کے مظاہرہ میں پوری طاقت لگادی ہے ۔
دوسری طرف ممتا بنرجی نے لوگوں سے پر امن طریقے سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور کہاکہ اگلے 48 گھنٹوں تک، اپنے ذہن کو پرسکون رکھیں اور ٹی ایم سی کو ووٹ دیں۔بی جے پی کے دعوے کے درمیان ممتا نے کہا کہ میں آج نندی گرام سے اس لئے کھڑی ہوں، کیونکہ مجھے یہاں اپنے بہن بھائیوں اور مائوں کاآشیرواد چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی ووٹ دینے کیلئے پیسے دے گی ، تو رکھ لینا ، کیونکہ یہ آپ کا پیسہ ہے ،جو بی جے پی نے چوری کیا ہے ، لیکن بی جے پی کو ووٹ نہیں دینا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں باہر سے غنڈے لا کر تشدد کرارہی ہے۔ اس بار بی جے پی کو بنگال سے بولڈآئوٹ کردینا ۔ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی زیر اقتدار ریاستوں کی پولیس فورسیز نندی گرام کے شہریوں کو خوف زدہ کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس ان کیلئے کام کررہی ہے ۔ساتھ ہی مغربی بنگال میں، الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات میں مرکزی دستوں کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش پولیس کو بھی تعینات کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS