نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ گزشتہ 13 دنوں میں تیل کمپنیوں نے 11ویں دن ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 103.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول کی قیمت 84 پیسے سے بڑھ کر 118.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 85 پیسے بڑھ کر 102.64 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ 137 دنوں کے استحکام کے بعد 22 مارچ 2022 سے پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ کمپنیوں نے 24 مارچ اور 01 اپریل کو چھوڑ کر ہر روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ آرہا ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 104.39 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ 0.86 فیصد کم ہو کر 99.42 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
میٹرو….پیٹرول….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی…………103.41…….94.67
کولکتہ ……118.41…….102.64
ممبئی …………117.57……101.79
چنئی ………….108.96……….99.04
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.