کوروناوائرس انفیکشن کی وجہ سے چین میں یوم یوم جمہوریہ تقریب منسوخ

    0

    بیجنگ:چین میں پھیلے کوروناوائرس انفیکشن کے پیش نظر یہاں واقع ہندوستان سفارت خانے  نے یوم جمہوریہ پر منعقد کئے جانے والے پروگراموں کو منسوخ کردیاہے۔ ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہاگیا ہے،’چین میں کوروناوائرس کے انفکیشن سے پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر اور زیادہ لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پرمقامی انتظامیہ کی روک لگانےسے متعلق ہدایت کو دیکھتے ہوئے سفارت میں 26جنوری کو منائے جانے والے یوم جمہوریت کی تقریب کو منسوخ کردیاگیاہے۔ ان دنوں وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 25لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 830دیگر بیمار ہیں۔ زیادہ تر چین کے ہوبیئی صوبے میں دیکھے گئے ہیں۔ چینی سائنس اور تکنیکی وزارت نے بتایا کہ اس بیماری پر قابو پانے کےلئے 14ماہرین کی ایک قومی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ،جنوبی کوریا،جاپان،ویتنام اور تھائی لینڈ میں اس بیماری کے کئی معاملوں کی تصدیق کی جاچکی ہے، جمعرات کو عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ ابھی اسے عالمی وبا قراردینا جلد بازی ہوگی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS