خاتون صحافی کی برقع پہن کر کابل میں رپورٹنگ

0
Image: Deadline

کابل (ایجنسی): شہریوں کے ساتھ طالبان کا رویہ دوستانہ ہے، مجھے دیکھ کر طالبان جنگجو تھوڑا پریشان دکھائی دیے تاہم مجھے کوریج سے نہیں روکا، سی این این کی خاتون صحافی کی برقع پہن کر کابل میں رپورٹنگ، ویڈیو وائرل- تفصیلات مطابق اس وقت دنیا بھر کی نظریں افغانستان پر لگی ہیں اور ہر صحافی اپنی جان پر کھیل کر وہاں سے خبریں بھیج رہے ہیں۔
سی این این کی خاتون رپورٹر کلاریسا وارڈ برقع پہن کر کابل میں رپورٹنگ کر رہی ہیں اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ وہ سی این این کیلئے سڑکوں پر عوام اور طالبان کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ کلاریسا وارڈ نے اپنے چینل کے ذریعے شہر کے حالات سے آگاہ کیا۔خاتون رپورٹر نے سیاہ رنگ کا برقع پہن رکھا ہے اور مختلف مقامات سے رپورٹس بھیج رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS