نئی دہلی: مہشور اداکارہ وحیدہ رحمان، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دہلی کے وگیان بھون میں منعقد نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں سے نوازی گئیں۔
معلوم ہوکہ وحیدہ رحمان اپنے دور کی معروف اداکارہ رہ چکی ہیں۔ گائیڈ، پیاسا، کاغذ کے پھول سمیت دیگر ان کی مشہور فلمیں ہیں۔ اس سے پہلے وحیدہ رحمان کو پدم بھوشن اور پدم شری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب سے قبل ریڈ کارپٹ پر وحیدہ رحمان نے کہا کہ وہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کر کے بہت خوش ہیں اور نوجوان مداحوں سے کہا کہ وہ اپنے دل کی بات سنیں۔
Heartiest congratulations to the evergreen beauty, #WaheedaRehman, on receiving the prestigious ‘Dadasaheb Phalke Award,’ the highest honor in Indian cinema. Your outstanding contributions to Indian cinema are truly remarkable. #NFAOnDD | #NFA | #NFDC | @MIB_India | @nfdcindia pic.twitter.com/CNdoVelHiN
— Doordarshan National दूरदर्शन नेशनल (@DDNational) October 17, 2023
69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں اللو ارجن کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ عالیہ بھٹ اور کریتی سینن کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ ‘راکیٹری: دی نمبی ایفیکٹ’ کو بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ ملا۔