غزہ میں مکمل جنگ بندی کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے: سعودی عرب

0
غزہ میں مکمل جنگ بندی کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے: سعودی عرب
غزہ میں مکمل جنگ بندی کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے: سعودی عرب

ریاض(یو این آئی): سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی اولین ترجیح جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیل کا انخلاء ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ نے میونخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پر غزہ میں انسانی المیے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرقِ وسطیٰ میں امن کا واحد حل ہے۔

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا مزید کہنا تھا کہ ہنگامی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔اس سے قبل گزشتہ روز سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برطانوی اور کینیڈین ہم منصبوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: یہ کیسی محبت! درگاہ پر چادر چڑھائیں اور بچیوں کے سروں سے حجاب چھین لیں: اویسی

سعودی وزیرِ خارجہ کی برطانوی سیکریٹری خارجہ سے ہونے والی ملاقات میں غزہ اور اس کے گرد و نواح کی صورتِ حال میں تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ساتھ بحران کو کم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS