نئی دہلی (ایس این بی):دہلی ہائی کورٹ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی)کے سابق صدر ای ابوبکر کی ضمانت عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ این آئی اے قانون ایک خصوصی ایکٹ ہے۔ ہمارے پاس ضمانت کی عرضی پر حکم صادر کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ جسٹس انوپ کمار مہدی رتہ نے یہ کہتے ہوئے ابوبکر کو اپنی ضمانت عرضی واپس لینے کی اجازت دے دی اور ان سے واپس لیا ہوا مانتے ہوئے خارج کردیا۔ابوبکر نے علاج کی بنیاد پر ضمانت مانگی تھی۔ اسے این آئی اے نے 22ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ وہ ابھی عدالتی حراست میں ہیں۔ این آئی اے کے وکیل اکشے ملک نے کورٹ سے کہا تھا کہ ضمانت عرضی سماعت کے قابل نہیں ہے۔ کیونکہ این آئی اے ایکٹ کے تحت عرضی گزار کو پہلے نچلی عدالت میں ضمانت عرضی داخل کرنا چاہیے تھا اور وہاں سے خارج ہونے کے بعد ہائی کورٹ آنا چاہیے تھا۔اس کے بعد ضمانت عرضی پر سماعت ہائی کورٹ کی 2رکنی بنچ کرتی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS