کیلیفورنیا کی’ڈیتھ ویلی‘میں ریکارڈ54 ڈگری گرمی

0
image:france24.com

واشنگٹن: (یواین آئی) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں رواں سال گرمی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
ڈیتھ ویلی میں پارہ 54 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا۔امریکہ کے مغربی اور جنوب مغربی حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔
خیال رہے کہ 17 اگست 2020 کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ڈیتھ ویلی میں 130 فارن ہائٹ (54.4 ڈگری سینٹی گریڈ) درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جو
1913 کے بعد امریکہ کا گرم ترین دن تھا۔
جنوبی کیلیفورنیا میں واقع ڈیتھ ویلی دنیا کا گرم ترین اور خشک علاقہ ہے جہاں شدید گرمی پڑتی ہے۔
امریکی ادارہ کے مطابق کرہ ارض پر گرم ترین دن 1931 میں ڈیتھ ویلی میں ہی ریکارڈ کیا گیا تھا جس کا درجہ حرارت 134 فارن ہائٹ (56.6) ڈگری تھا تاہم
ماہرین نے اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS