سرکاراورٹرانسپورٹروں کے درمیان صلح، ہڑتال ختم کرنے کی اپیل

0
سرکاراورٹرانسپورٹروں کے درمیان صلح، ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
سرکاراورٹرانسپورٹروں کے درمیان صلح، ہڑتال ختم کرنے کی اپیل

نئی دہلی (ایجنسیاں): ’ہٹ اینڈ رن‘ (حادثے کے بعد موقع سے فرار) کے نئے قانون کے خلاف 2 دن سے جاری ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال ختم ہونے کی راہ ہموار ہوگئی۔ مرکزی حکومت نے آل انڈیا ٹرانسپورٹ کانگریس (اے آئی ایم ٹی سی) کے ساتھ میٹنگ کے بعد ڈرائیوروں سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی۔

حکومت نے کہا کہ اس قانون کو فی الحال نافذ نہیں کیا جائے گا۔وزارت داخلہ نے میٹنگ کے بعد کہا کہ ابھی تک اس قانون پر عمل نہیں ہوا ہے۔ ایسے میں حکومت ڈرائیوروں کے اندیشوں پر کھلے ذہن سے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے۔ داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے کہاکہ ہم نے انڈین کوڈ آف کریمنل پروسیجر (بی این ایس) کی دفعہ 106 (2) میں 10 سال قید اور جرمانے کے بارے میں ڈرائیوروں کی تشویش کا نوٹس لیا ہے۔

مزید پڑھیں:شہنشاہ نے ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے دوران بنایاتھا قانون: راہل گاندھی

بھلا نے کہاکہ آل انڈیا ٹرانسپورٹ کانگریس (اے آئی ایم ٹی سی) کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ حکومت بتانا چاہتی ہے کہ اس دفعہ کو نافذ کرنے سے پہلے آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ سے مشورہ کیا جائے گا۔ ہم تمام ڈرائیوروں سے اپنے کام پر واپس آنے کی اپیل کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS