سری نگر میں این آئی اے کے تازہ چھاپے

    0

    سری نگر:  قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعے کی صبح نور باغ سری نگر کے باغوان پورہ علاقے میں تازہ چھاپے مارے۔
    ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم کے ہمراہ جمعے کی صبح نور باغ سری نگر کے باغوان پورہ علاقے میں فیروز احمد ملہ نامی ایک شہری کے گھر پر چھاپہ ڈالا۔
    مذکورہ شہری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کراس ایل او سی ٹریڈ کے ساتھ وابستہ ہے۔
    آخری اطلاعات موصول ہونے تک این آئی اے کی طرف سے فیروز احمد ملہ کے گھر پر تلاشی کارروائیاں جاری تھیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS