’فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں‘

0
’فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں‘
’فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں‘

ڈبلن(ایجنسیاں): آئرلینڈ کے نو منتخب وزیراعظم سائمن ہیرس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے جارحانہ اور سفاکانہ اقدامات پر کڑی تنقید کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے نو منتخب وزیر اعظم سائمن ہیرس نے جرات مندانہ بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی سخت سرزنش کی اور فلسطین کے حوالے سے اپنا اصولی مؤقف کھل کر پیش کیا۔

آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس نے اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کہنے دیں، غزہ میں آپ کی بربریت سے ہم بیزار ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور جنگ بندی کرکے امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنائیں۔ملک کے کم عمر ترین وزیراعظم 37 سالہ سائمن ہیرس نے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کو تیار ہیں اور جلد اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قبلہ اول پرڈرونز سے حملہ، 8فلسطینی گرفتار،اسرائیلی جارحیت کی حد پار

وزیراعظم سائمن ہیرس نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ عالمی برادری کو اس مسئلے پر جلد متفقہ اور جامع لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS