گاڑیوں کا پالیوشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آر سی ہو سکتی ہے سسپینڈ

0

نئی دہلی (اےس اےن بی) :دہلی میں آنے والے دنوں میں آلودگی پر قابو پانے کے لئے سختی اور بڑھنے جا رہی ہے۔دہلی ٹرانسپورٹ محکمہ کے افسران کے مطابق جن گاڑی مالکوں کے پاس اپنی گاڑیوں کے لئے پی یو سی سرٹیفکےٹ نہیں ہے ان کی آ ر سی سسپےنڈ ہو سکتی ہے۔محکمہ ان مالکوں کو نوٹس جاری کر رہا ہے جن کے پاس وےلڈ پی یو سی نہیں ہے۔نوٹس میں وارننگ دی جا رہی ہے کہ اگر وہ ایک ہفتہ کے اندر پی یو سی نہیں کراتے ہیں تو ان کی گاڑی کی آر سی سسپےنڈ ہو سکتی ہے۔ٹرانسپورٹ محکمہ کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق دہلی میں تقریباً 19 لاکھ اےسی گاڑیاں ہے جن کے پاس وےلڈ پی یو سی نہیں ہے ۔اےسی گاڑیوں کا پتا لگانے کے لئے ایک ٹیم تشکیل کی جا رہی ہے تاکہ یہ پتا لگایا جا سکے کہ اےسی گاڑیاں سڑکوں پر رہی ہیں یا نہیں ۔اس کے علاوہ گاڑی مالکان کو اےس اےم اےس کے ذریعہ اس کے بارے میں اطلاع بھی بھےجی جا رہی ہے۔پی یو سی ایک سرٹیفیکےٹ ہے جس میں کاربن مونو آکسائڈ اور کاربن ڈائی آکسائڈ وغےرہ کی جانچ کر گاڑی کو سرٹیفیکےٹ دیا جاتا ہے۔دہلی میں 900 سے زائد پولوشن جانچ مرکز ہیں جو پورے شہر میں مختلف پےٹرول پمپ اور ورکشاپس میں بنائے گئے ہیں تاکہ آسانی سے پالوشن کی جانچ کرائی جا سکے۔دو پہیہ گاڑیوں کے لئے یہ فیس 60 روپئے اور چار پہیہ گاڑیوں کے لئے یہ فیس 80 روپے ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS