رتبہ حسینؓ کا

0

کوئی مجھے بتائے نہ رتبہ حسینؓ کا
میں خود ہوں دل سے چاہنے والا حسینؓ کا
اہلِ نظر ہو دیکھ لو سیرت اٹھا کے خود
آئینِ دینِ حق ہے سراپا حسینؓ کا
سرکارِ دوجہاں کے نواسے ہیں دوستو
پہچان لیجئے ذرا رتبہ حسینؓ کا
ارشاد ذو الجلال ہے مرتا نہیں شہید
زندہ رہے گا نام ہمیشہ حسینؓ کا
اس کو ملے گی منزل مقصود بالیقیں
کر لے جو اختیار طریقہ حسینؓ کا
اللہ کی نوازشیں ہونے لگیں قمرؔ
ہم نے وہ پڑھ دیا ہے قصیدہ حسینؓ کا
قمر سیتاپوری

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS