رامناتھ کووند اورکیجریوال کا کمل رانی ورون کی موت پر اظہار تعزیت

0

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اتوار کو اترپردیش کی ٹیکنیکل تعلیم کی وزیرکمل رانی ورون کا کورونا وائرس سے انتقال ہو جانے پر شدید تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس وائرس کو ہلکے میں نہ لیں اور مکمل احتیاط برتیں۔ 
یوگی حکومت میں وزیر تعلیم برائے ٹیکنالوجی کمل رانی ورون 18 جولائی کو کورونا سے متاثرہو گئی تھیں اور لکھنؤ میں سنجے گاندھی پی جی آئی میں داخل ہوئی تھیں‘جہاں آج ان کی موت ہو گئی۔ وہ 62 برس کی تھیں۔ 
وزیر اعلیٰ نے محترمہ ورون کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےکہا،’یہ خبر سن کر بہت تکلیف ہوئی۔ ان کی روح کو سکون ملے۔ ہم سبھی کو کورونا سے مکمل احتیاط برتنا ہے۔ کورونا کو ہلکے میں نہ لیں‘۔ 
صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے اترپردیش حکومت میں کابینی وزیر کمل رانی ورون کے اچانک انتقال پر اتوار کو گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ کووند نے ٹوئٹ کے ذریعہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اترپردیش حکومت میں وزیر محترمہ کمل رانی ورن کے اچانک انتقال کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ وہ ایک مقبول عوامی خدمت گار تھیں، جو دو مرتبہ لوک سبھا کی رکن بھی رہیں تھیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے (محترمہ ورون کے) کے کنبہ اور ساتھیو ں سے میری تعزیت۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS