فتح پور:(یواین آئی) اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے کہا کہ کسانوں کے نام نہاد لیڈر راکیش ٹکیٹ کسان تحریک نہیں بلکہ انتخابی تحریک چلا رہے ہیں۔ مسٹر موریہ نے جمعرات کو کہا کہ کسانوں کے نام پر جو تحریک گذشتہ کئی مہینوں سے مغرب میں چلائی جارہی ہے وہ کسانوں کے مفادات کے لئے نہیں بلکہ اپنے مفادات کے لئے چلایا جارہا ہے۔ تین زرعی قوانین سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہے لیکن اسکی آڑ میں مسٹر پٹیل اور ان کی خیر خواہ پارٹیاں حکومت کو بے وجہ گھیرنے کا کام کررہی ہیں۔ جبکہ انہیں اچھی طرح پتہ ہے کہ اب ان کی دال گلنے والی نہیں اور ان کی سازش کا انکشاف ہوچکا ہے۔بی جے پی حکومت کی حصولیابیاں شمار کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حوکمت نے ریاست میں غنڈہ راج کا خاتمہ کیا۔اب ٹھیکوں اور تقرریوں میں ذات پات اور دھن بل ختم کر کے صرف اہل امیدواروں کونوکریاں دی جارہی ہیں۔ حکومت نے نمایاں کارکردگی کرنے والے کھلاڑیوں اور طلبہ کے نام سڑکیں دے کر ان کے نام کو روشن کیا ہے۔ ان کی حکومت نے ایس پی کی طرح کسی بھی سماج کے ساتھ بے وفائی نہیں کی ہے۔
راکیش ٹکیٹ انتخابی تحریک چلا رہے ہیں:موریہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS