پرینکا پہنچی لکھنؤ،کل سے شروع ہوگا میٹنگوں کا دور

0
Image: Punjab Kesari

لکھنؤ:(یواین آئی)ملک کی راجدھانی کی سیاسی سمت طے کرنے والے صوبہ اترپردیش میں حاشیہ پر کھڑی کانگریس کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوششوں میں مشغول پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا پہلے سے طے شدہ پروگرام سے پہلے ہی جمعرات کو لکھنؤ پہنچ گئیں۔

محترمہ واڈرا دوپہر تقریبا تین بجے اموسی ائیر پورٹ پہنچی جہاں ان کے استقبال کے لئے کانگریس لیجسلیچر لیڈر آرادھنا مشر مونا موجود تھیں۔ اترپردیش کی انچارج محترمہ واڈرا نو اور دس ستمبر کو پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کر کے اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی طے کریں گی۔

پارٹی کے ریاستی صدر اجئے کمار للو نے بدھ کو ایک سوال کے جواب میں محترمہ واڈرہ کے دورے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ نو اور دس تاریخ کو لکھنؤ میں رہیں گی۔ پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر کو بھی محترمہ واڈرہ کے آنے کی اطلاع نہیں تھی۔

میڈیا انچارج اشوک کمار نے بتایا کہ محترمہ واڈرہ جمعہ کی صبح دس بجے سے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کا دور شروع کریں گی۔ میٹنگ کا اہم ایجنڈہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر مبنی ہوگا۔کانگریس جنرل سکریٹری ہفتہ کو کاروباری لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے ان کے مسائل کو سمجھیں گی۔ انہوں نے حالانکہ آج کے پروگرام کے بارے میں جانکاری سے صاف انکار کردیا۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here