محکمہ پولس کے متعلق یوپی حکومت کا بڑا قدم، 50برس کی عمر میں پولس افسران ہوں گے ریٹائر؟

0

لکھنو(ایجنسی):اتر پردیش حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ریاست کے 50 سال سے اوپر کے نااہل پولیس اہلکاروں کو ریٹائر کرنے کا منصوبہ کیا ہے۔ اس سال مارچ میں 50 سال پورے کرنے والے یو پی پولیس اہلکاروں کی اسکریننگ کی جائے، اور اس میں جو بھی نااہل، غیر ذمہ دار اور بدعنوان پائے جائیں گے، انھیں سبکدوش کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں نیا حکم ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی) سنجے سنگھل کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے۔
حکومت کے اس فیصلے محکمہ پولس میں ایک عجیب کیفیت پائی جارہی ہے ۔ حکومت کے اس فیصلے کی رو سے سبھی پولیس محکماتی سربراہان اور ضلع پولیس سربراہان کو کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر تک کے پولیس اہلکاروں کی اسکریننگ کا عمل پورا کرنا ہوگا۔ 31 مارچ، 2021 تک 50 سال کی عمر مکمل کرنے والے سبھی پولیس اہلکاروں کی اسکریننگ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔نااہل، ڈسپلن شکن اور بدعنوان پولیس افسران کو باہر نکالنے کے لیے ریاستی حکومت نے گزشتہ دو سالوں سے اس پالیسی پر زور دیا ہے۔ اس تعلق سے اے ڈی جی پرشانت کمار نے واضح کیا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، بلکہ 50 سال سے اوپر کے ملازمین کی اسکریننگ سے متعلق حکم سال 1985 سے نافذ ہے اور یہ دیگر محکموں اور مرکزی حکومت کی یونٹس میں بھی ہوا ہے۔
پرشانت کمار نے کہا کہاس اسکریننگ کو یہ نہیں مانا جانا چاہیے کہ ملازمین کو جبراً سبکدوش کیا جا رہا ہے، لیکن یہ سروس میں ان کی ضرورت کے مطابق کیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ 50 سال سے زیادہ عمر کے وہ پولیس اہلکار، جن کی اسکریننگ ایک بار ہو چکی ہے، وہ آگے کی اسکریننگ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ امید کی جارہی ہےکہ اس فیصلے کے بعد بہت سے پولس افسران ریٹائر ہوں گے ۔ اس کے بعد نئی تقرری کا معاملہ بھی درپیش ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS