مشہور کامیڈین راجو شریواستو کا انتقال، سب کو ہسانے والا آج سب کو رُلا گیا

0

نئی دہلی (ایجنسی) کامیڈین راجو سریواستو کا انتقال، دل کا دورہ پڑنے پر ایمس میں داخل علاج چل رہا تھا۔۔مشہور کامیڈین راجو سریواستو کا دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کے اہل خانہ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 10 اگست کو جم میں ورزش کے دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔ اس کے بعد انہیں ایمس دہلی میں داخل کرایا گیا۔ وہاں ان کا علاج چل رہا تھا۔ حالت بہتر نہ ہونے پر انہیں لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا تھا۔ دریں اثنا، ان کے خاندان اور ساتھی کارکنوں کی طرف سے مسلسل اپ ڈیٹس موصول ہو رہی تھیں۔ دوران علاج ان کی صحت میں بہتری کی خبریں بھی آئی تھیں لیکن اب ان کی موت کی افسوسناک خبر نے سب کو بڑا صدمہ پہنچا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS