راجستھان : 484 ہندوستان شہریوں میں سے 6پازیٹیو

0

جیسلمیر: ایران سے دو ہفتے قبل طیارے سے راجستھان کے جیسلمیر میں لائے گئے 484 ہندوستانی شہریوں میں پیر کے روز جانچ کے بعد 6 شہری کورونا وائرس پازیٹیو پائے گئے ہیں جبکہ دیگر 3لوگوں کے پازیٹیو ہونے کا خدشہ ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان شہریوں کی طبی ٹیم  دو دنوں سے جانچ کر رہی ہے۔ جانچ میں چھ ہندوستانی شہریوں میں  كورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کے علاوہ تین اور شہریوں کے بھی پازیٹیو ہونے کی بات سامنے آئی ہے حالانکہ ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ان پازیٹیو معاملوں کو جودھپور ایمس میں بھجوا دیا گیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS