نریندر مودی کے گھر کے پتے پر راہل کا طنز

0

نئی دہل: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے’گھر کا پتہ لوک کلیان مارگ ہے، لیکن مسٹر مودی کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ‘لوک کلیان رکھنے سے لوگوں کا کوئی بھلا نہیں ہوتا۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، “گھر کا پتہ ‘لوک کلیان مارگ رکھنے سے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ پی ایم نے 6.5 کروڑ ملازمین کے حال اور مستقبل کو برباد کرنے کے لیے’’مہنگائی بڑھاؤ، کمائی کم کرو‘ماڈل کو لاگو کیا ہے۔
اس کے ساتھ کانگریس لیڈر نے اخباری رپورٹ کے ساتھ چھپے اعداد و شمار بھی پوسٹ کیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح 40 سال میں سب سے کم سطح پر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS