راہل وپرینکا کو میرٹھ جانے سے روکاگیا

0

نئی دہلی : شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پر ’ستیہ گرہ‘کرنے کے ایک دن بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اترپردیش کے میرٹھ میں مذکورہ قانون کے خلاف احتجاج کے دوران جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ سے ملنے گئے، لیکن پولیس نے انہیں شہر میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک دیا۔ کانگریس ہیڈکوارٹر سے منگل کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسٹر گاندھی اور ان کی بہن مسز واڈرا ایک ہی گاڑی سے احتجاجی مظاہروں میں تشدد کے دوران مارے گئے لوگوں کے رشتہ داروں سے ملنے میرٹھ جا رہے تھے لیکن پولیس نے انہیں میرٹھ سے چند کلومیٹر پہلے پرتاپور میں ہی روک دیا۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر گاندھی اور مسز واڈرا نے پولیس افسران سے پوچھا کہ انہیں کیوں روکا جا رہا ہے ، پولیس حکام نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ شہر میں کئی جگہ دفعہ 144نافذ ہے ۔ اس پر  گاندھی کا کہنا ہے کہ وہ تین لوگ ہی جا رہے ہیں اس کے باوجود انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS