…جی ڈی پی گروتھ کو لیکر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر بولا حملہ،کہا پاکستان اور افغانستان بھی

0

نئی دہلی :ہندوستان کی گرتی معیشت اور جی ڈی پی گروتھ میں بڑی گراوٹ کو لیکر انٹریشنل مانیٹری فنڈ کی ریورٹ نے پریشانی بڑھا دی ہے اور زیادہ چونکانے والی بات یہ بھی ہے کہ اس رپورٹ اس فائنشیل ائیر میں ہندوستان کے جی ڈی پی گروتھ میں 10فیصدی گراوٹ کی اوسط تو جتایا ہی گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی بڑھوتری بنگلہ دیش سے بھی کم رہنے والی ہے ۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی لگاتار اس معاملے کو لیکر سینٹر کی نریندر مودی حکومت پر حملہ وار ہیں۔
راہل نے جمعہ کو بھی ڈی پی کو لیکر حکومت پر حملہ بولا۔ اس بار انہوں نے ہندستان کے سامنے پاکستان اور افغانستان کی استحکام کو لیکر سینٹر پر نشانہ سادھا۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا’بی جے پی حکومت کی ایک اور زبردست موجودگ، پاکستان اور افغانستان نے بھی ہم سے بہتر طریقہ سے کووڈ کو ہینڈل کیا‘
راہل گاندھی نے اس کے بعد آئی ایم ایف کے ڈیٹا کے حوالے سے بنایا گیا ایک چارٹ بھی شیئر کیا، جس میں ہندوستا کے جی ڈی پی میں 
10.30فیصد کی گراوٹ کا ایک اندازہ جاری کیا گیا ہے ۔ اس چارٹ میں دیکھایا گیا ہے کہ اگلے فائنشیل ائیر میں افغانستان کے جی ڈی پی میں 5فیصد اور  پاکستان کی جی ڈی پی میں صرف 40فیصد کی گراوٹ دیکھنے کو ملے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS