مودی جی نہ سچ بولتے ہیں اور نہ سچ بولنے دیتے ہیں، سرکار فی کس 4لاکھ معاوضہ دے: راہل گاندھی

0

ملک میں کورونا سے 40 لاکھ لوگوں کی اموات
نئی دہلی (ایجنسیاں) : کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر کورونا سے ہونے والی اموات کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے 40 لاکھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔دی نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کووڈ سے ہونے والی اموات پر ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار شائع کرنے کی کوششوں کو روک رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد سرکاری تعداد سے تقریباً 8 گنا زیادہ ہے۔ اسی کولے کر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ مودی جی نہ سچ بولتے ہیں اورنہ سچ بولنے دیتے ہیں ، وہ تو اب بھی جھوٹ بولتے ہیں کہ آکسیجن کی کمی سے کوئی نہیں مرا۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ کووڈ میں حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے 5 لاکھ نہیں بلکہ 40 لاکھ ہندوستانی ہلاک ہوئے۔ فرض نبھایئے مودی جی – ہر متاثرہ کنبہ کو 4 لاکھ روپے کا معاوضہ دیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کا اندازہ لگانے کے ڈبلیو ایچ او کے طریقہ کار پر اعتراض کیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ایک ہی ریاضیاتی ماڈل کو ہندوستان جیسے بڑے ملک اور چھوٹی آبادی والے دوسرے ممالک کیلئے کووڈ اموات کی شرح کا حساب لگانے کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔ حکومتی اعداد و شمار سے زیادہ لوگ کورونا سے مر چکے ہیں۔ کانگریس طویل عرصے سے مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اتوار کو مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق آج کی 4 تازہ اموات کے ساتھ، کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 5,21,751 ہے ہوگئی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS