کوروناویکسین سے متعلق راہل گاندھی کامودی حکومت کو مشورہ

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک میں کورونا ویکسین تیارکرنے کی دوڑ کے درمیان حکومت کو یہ ویکسین آسانی سے دستیاب کرانے کی سمت میں ایک جامع حکمت عملی پر کام کر نا چاہئے ۔ 
راہل گاندھی نے کہا کہ یہ صیحح ہے کہ ہندوستان یہ ویکسین تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہوگا،لیکن اس کے لئے ہمیں اتنا ہی محتاط رہنے اورحکمت عملی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان کووڈ 19 ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں سے ایک ہو گا۔ اس کام کے لئے دستیابی،وسائل اورمناسب تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے ایک واضح،جامع اور یکساں طور پرسب کو ویکسین پہنچانے حکمت عملی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔مرکزی حکومت کو اب اس سمت میں کام کرنا چاہئے‘‘ ۔
اس سے پہلے راہل گاندی نے حمعرات کو کورونا پر ایک گراف شیئر کر مودی حکومت پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی پر نشانہ کرتے ہوئے لکھا’اگر یہ پی ایم کی  سنبھلی ہوئی حالت ہے تو خراب حالت کس کو کہیں گے‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS