قطر کے تارکین وطن محنت کشوں پر فخر ہے: فیفاصدر

0

لاس اینجلس (ایجنسیاں) : فیفا کے صدر نے کہا تارکین وطن محنت کشوں کی قطر میں ورلڈ کپ کے اسٹیڈیمز اور انفراسٹرکچر کی تعمیر میں تعاون پر فخر ہے۔فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے کہا کہ تارکین وطن محنت کشوں نے اپنے خون اور پسینہ فٹ بال کے عالمی مقابلوں کے لیے بہایا ہے جو قابل تعریف ہے۔ فیفا کے صدر نے کہا کہ یہ محنت کش خلیجی ملک قطر میں ورلڈ کپ کے لئے انفراسٹرکچر کھڑا کرنے پر یقیناً فخر محسوس کریں گے۔فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی کے سربراہ لاس اینجلس میں ملکن انسٹی ٹیوٹ کی عالمی کانفرنس میں مدعو تھے ، جہاں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کی۔فیفا کے صدر سے جب پوچھا گیا کہ کیا فیفا قطر میں ہلاک ہونے والے محنت کشوں کے اہل خانہ کی مدد کے لئے کسی قسم کا عزم کرے گا، تو اس سوال کا گیانی انفانٹینو نے براہ راست جواب نہیں دیا۔تاہم فیفا کے صدر نے کہا کہ قطر میں کم از کم اجرت اور بہتر روزگار کے حقوق متعارف کرانے کی کوشش کا اعادہ کیا۔ انفینٹینو نے کہا کہ اسٹیڈیمز کے تعمیراتی کام میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔فیفا صدر نے کہا کہ جب ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کی تعمیر کی بات آتی ہے، ہم ان تمام معاملات کی بیرونی اداروں کے ساتھ تحقیقات کر رہے ہیں، یہ اصل میں تین افراد ہیں جو مر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرے کارکن ہو سکتا ہے دوسرے کاموں میں مر گئے ہوں اور اسی طرح فیفا دنیا کی پولیس یا دنیا بھر میں ہونے والی ہر چیز کی ذمہ دار نہیں ہے۔گیانی انفانٹینو نے کہا کہ فٹ بال کی بدولت ہم قطر میں کام کرنے والے تمام 1.5 ملین کارکنوں کی معاشی حالت کو حل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔واضح رہے کہ قطر نے کچھ بین الاقوامی میڈیا کی طرف سے رپورٹ کردہ تارکین وطن کارکنوں کی ہلاکتوں کی تعداد کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس نے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے منتخب ہونے کے بعد سے اپنے روزگار کے ضوابط میں اصلاحات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS