قطر-فٹبال ورلڈکپ 2022 کے ڈرا کا اعلان، امریکہ اور ایران ایک ہی گروپ میں شامل

0

دوحہ:(یواین آئی) اس سال قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے ڈرا کا اعلان کردیا گیا ہے۔ا مریکہ اور ایران ایک ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں جبکہ 21 نومبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے ڈرا قطر میں نکالے گئے، 32 ٹیموں پر مشتمل اس میگا ایونٹ کیلئے اب تک 29 ٹیموں کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ 3 ٹیمیں کون سی ہوں گی اس کا فیصلہ جون میں ہوگا، جن گروپس کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے اس میں گروپ بی، ڈی اور ای شامل ہیں۔ ڈرا کے مطابق ؛
گروپ اے : میزبان قطر، ایکواڈور ، نیدرلینڈز اور سینیگال
گروپ بی : انگلینڈ، ایران اور امریکہ
گروپ سی : ارجنٹائنا، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ
گروپ ڈی : فرانس، ڈنمارک اور تیونس
گروپ ای: اسپین، جرمنی اور جاپان
گروپ ایف: بیلجیئم ، کینیڈا، مراکش اور کروشیا
گروپ جی میں برازیل، سربیا، سوئٹزرلینڈ اور کیمرون
گروپ ایچ میں پرتگال ، گھانا، یوراگوئے اور جنوبی کوریا

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS