ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور روسی صدرولادیمیر پوتن میں اتفاق

0

روس کاترکی کے راستے دیگر ممالک کو گیس فراہم کرنے کا منصوبہ
انقرہ(ایجنسیاں) :ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ترکی کے راستے روسی گیس کی دوسرے ملکوں کو فراہمی کے بارے میں پوتن کے
منصوبے کی حمایت کی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے فوری طور پر اپنی حکومت کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔اس منصوبے کے تحت ترکی
گیس کی ترسیل و فراہمی کے ایک بڑے راستے اور مرکز کا ذریعہ بن کر توانائی کے شعبے میں اہمیت اختیار کر سکتا ہے۔ جبکہ روس کے لیے نورڈ
اسٹریم کے راستے گیس سپلائی میں یوروپ کی طرف سے پیدا کردہ رکاوٹ کا بھی توڑ ممکن ہو جائے گا۔روس صدر پوتن نے گیس کی پائپ لائن
بچھا کر اپنی قدرتی گیس جنوبی یوروپ کے ملکوں تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے لیے ترک سرزمین کام آئے گی۔اس نئے روسی گیس
منصوبے کے سامنے آتے ہی یوروپی ممالک کو چوکنا کر دیا ہے۔ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے دفتر نے فوری طور پر اپنے رد عمل میں کہا
ہے کہ یہ ایک بے تکا منصوبہ ہے۔ روس اس سے پہلے بھی ترکی کے راستے بحر اسود سے نیچے گیس پائپ لائن بچھا کر گیس خرید داروں کو
گیس فراہم کرتا ہے۔صدر ا ردگاروسی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد واپس وطن آرہے تھے اپنے طیارے میں ہی اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت
کرتے ہوئے انہوں نے بتایا گیس کی تقسیم کا نیا مرکز امکانی طور پر بلغاریہ کے نزدیک شمال مغربی علاقے تھا ریس میں ہو گا۔ترک صدر نے کہا اس
سے پہلے ہمارے پاس ایک قومی گیس تقسیم مرکز ہے اب ہمارے پاس ایک بین الاقوامی گیس مرکز بھی ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا
کہ اس معاملے میں کوئی دیر نہیں کی جائے گی۔ منصوبے پر فوری کام شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے روس یوکرین جنگ سے عالمی سطح پرگیس
کی نرخوں میں بہت اضافہ ہو چکا ہے۔ یوروپی ملک اس کوشش میں ہیں کہ انہیں متبادل ذریعہ سے توانائی کی سہولت دستیاب ہو جائے۔ دوسری
جانب روس کو بھی مغربی ممالک کی پابندیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔اس سلسلے میں تازہ بڑا مسئلہ روس کو جرمنی کی طرف جانے
والی نوڈاسٹریم پائپ لائن پر دھماکوں سے پیش آیا ہے۔ اس پس منظر میں صدر طیب اردگان نے کہا ہم فوری طور پر ایک سیکورٹی نیٹ قائم کر رہے
ہیں تاکہ اس نئے منصوبے کو ہر طرح سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS