پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیتی

0

کرائسٹ چرچ (یو این آئی) : محمد نواز (ناٹ آؤٹ 38) اور افتخار احمد (ناٹ آؤٹ 25) کے درمیاں چھٹی وکٹ کے لیے 36 رن کی شاندار
شراکت داری کی بدولت پاکستان نے جمعہ کو میزبان نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر نہ صرف ٹی ٹوئنٹی میں سہ فریقی سیریز کا خطاب
جیتا، اس نے چند گھنٹوں بعد شروع ہونے والی ٹی 20 ورلڈ کپ مہم میں نفسیاتی برتری حاصل کی۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹوں پر 163 رن بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے
19.3 اووروں میں پانچ وکٹوں پر 168 رن بنالئے ۔ 16.1 اووروں میں ایک موقع پر پاکستان صرف 132 رن پر پانچ اہم وکٹیں گنوانے کے
بعد جدوجہد کی کیفیت میں تھا، لیکن کریز پر آنے والے افتخار نے نواز کا بھرپور ساتھ دیا اور میدان کے چاروں طرف رنوں کی بارش کردی۔ دونوں
بلے بازوں نے صرف 3.2 اوور میں 36 رن بنا کر ٹیم کی جیت کو آسان بنا دیا۔ افتخار نے 14 گیندوں پر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے
25 رن بنائے جبکہ نواز نے دوسرے سرے پر اپنی ناٹ آوٹ اننگز میں 22 گیندوں کا سامنا کرکے تین چھکے اور دو چوکے لگائے ۔
نیوزی لینڈ کے اسکور کو 163 رن تک لے جانے میں کپتان کین ولیمسن (59) نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی ففٹی میں 38 گیندوں کا سامنا
کیا اور چار چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ تاہم 134 رن کے سکور پر ولیمسن کا وکٹ گرنے کے بعد میزبان ٹیم کا نچلا آرڈر بری طرح لڑکھڑا گیا
جس کا براہ راست اثر رن ریٹ پر پڑا۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ محمد نواز کو پلیئر آف دی
میچ کا خطاب دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS