پنجاب میں ایک اور کورونامثبت کیس سامنے آیا

0

ہوشیار پور:پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کے گڑھ شنکر سب ڈویژن کے پنسیرا گاؤں میں کورونا کا ایک اور مثبت کیس سامنے آیا ہے۔ضلع سول سرجن ڈاکٹر جسبیر سنگھ نے ایجنسی کو بتایا کہ گاؤں کے ہرجندر سنگھ (58) کا ٹیسٹ آج مثبت آیا ہے۔ انہیں گذشتہ 28 مارچ کو سول اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا اور گذشتہ روزطبیعت خراب ہونے پر امرتسر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال ریفر کیا ۔وہ حال ہی میں انگلینڈ سے آئے اپنی بہن ،بہنوئی اور ان کے بچوں سے ملاقات کی  تھی، لیکن وہ سب صحت مند ہیں۔ محکمہ صحت اس بات کا پتہ لگارہا ہے کہ مذکورہ شخص اس وبا سے کیسےمتاثر ہوا۔ اس کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے۔ پنسیرا اور آس پاس کے گاؤں کوسینیٹائزکرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ضلع کے پانچ افراد پہلے ہی اس وبا کی زد میں آچکے ہیں اور ان میں سے ایک ہربھجن سنگھ کی موت ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS