پنے: چھیڑ چھاڑ کیس میں3دنوں میں فیصلہ

0
news18

ممبئی:پنے ضلع کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے چھیڑ چھاڑ کیس میں 3دنوں کے اندر سزا سنائی ہے۔ ضلع کے پمپری چنچوڑکی عدالت نے ہنجے واڑی پولیس اسٹیشن میں درج کیس میں ملزم کو 6 ماہ قید کا حکم دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ (جسٹس) شردھاڈولارے نے 31 سالہ قصوروارسمیر شری رنگ جادھو پر 9000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرمانہ ادا کرنے میں ناکام رہنے کی صورت میں انہیں مزید ایک ماہ جیل میں رہنا پڑے گا۔ شکایت ملنے کے بعد 27 جنوری کو صبح 9:30بجے گرفتار کیا گیا اور چارج شیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی تفتیش 36 گھنٹے کے اندر پوری ہوئی،جبکہ عدالتی کارروائی بھی 36 گھنٹے (عدالت کے کام کے گھنٹے) میںپوری ہوگئی۔ عدالت نے فریقین کو سننے اور شواہد کو دیکھنے کے بعد ملزم کو قصوروار قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS