پڈوچیری میں ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں پسماندہ طبقات کے ریزرویشن کیلئے کمیشن کا قیام

0
thenewindianexpress

پڈوچیری (یو این آئی) : مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں این آر کانگریس بی جے پی حکومت نے جمعرات کو ہائی کورٹ کے سابق جج ایم ششی دھرن کو یہاں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پسماندہ طبقات کو ریزرویشن فراہم کرنے کے معاملے کو دیکھنے کیلئے مقرر کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن نے پسماندہ طبقات کو ریزرویشن فراہم کیے بغیر بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم مدراس ہائی کورٹ میں اپیل دائر کیے جانے کے بعد الیکشن ملتوی کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ حکومت نے ہائی کورٹ کو یقین دلایا تھا کہ وہ پسماندہ طبقات کو ریزرویشن دینے کیلئے تیار ہے اور اس کا جائزہ لینے کیلئے ایک رکنی کمیشن قائم کیا جائے گا۔اس کے مطابق حکومت کی طرف سے تشکیل کردہ کمیشن کی سربراہی ہائی کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کریں گے۔ بلدیات، پنچایتوں، تعلقہ اور وارڈوں میں کمیشن کے ذریعہ اس مسئلہ کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ کی بنیاد پر پسماندہ طبقات کو ریزرویشن فراہم کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS