سرکاری اسکولس کے طلبہ کیلئے کٹس کی فراہمی،جگن نے اسکیم کا افتتاح کیا

    0

      حیدرآباد: سرکاری اسکولس میں زیرتعلیم طلبہ کی نصابی کتب، اسکول کے یونیفارمس اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی میں غیر
    معمولی تاخیر کے قبل ازیں کے طریقہ کار پر روک لگاتے ہوئے اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج ”جگن انا
    ودیاکنوکا“اسکیم کا افتتاح کیا جس کے تحت ریاست بھر کے سرکاری اسکولس کے طلبہ کے لئے کٹس کی فراہمی کویقینی بنایاگیا
    ہے۔سرکاری اسکولس میں اول جماعت تا دسویں جماعت میں زیرتعلیم طلبہ کو اس اسکیم کے تحت کٹس حاصل ہوں گے۔ضلع کرشنا کے
    کنکی پاڈو منڈل کے پونادی پاڈو علاقہ کے ا یک اسکول میں وزیراعلی نے اس اسکیم کا آغاز کیا۔اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے ملاقات
    کرتے ہوئے ان سے تبادلہ خیال بھی کیا۔اس اسکیم کے ذریعہ ریاست بھر کے 42,34,322طلبہ کو کٹس دیئے جائیں گے۔ تمام
    سرکاری اسکولس،گروکل اسکولس، کے جی وی بی اسکولس کے طلبہ کو کٹس فراہم کئے جائیں گے۔عہدیداروں نے کہا کہ اسکولس
    میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھایاگیا یہ ایک اور قدم ہے۔اس ہر کٹ میں تین جوڑے یونیفارمس،ایک
    جوتا، دو موزے،نصابی کتب،کاپیاں،بیلٹ، اسکول بیگ بھی شامل ہے۔اس اسکیم پر 650کروڑروپئے کے تخمینی مصارف عائد ہوئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS