غزہ کے اسپتال پر حملے کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے

0
غزہ کے اسپتال پر حملے کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے
غزہ کے اسپتال پر حملے کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے

عمان: غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اسرائیل کے خلاف غم و غصہ پایا گیا جس کے باعث اسرائیل اور حامی ملکوں کے سفارت خانوں کے باہر مظاہرے کیے۔

اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ہزاروں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے سفارت خانے میں گھسنے کی کوشش کی جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

ادھر تہران میں بھی سیکڑوں مظاہرین نے فرانسیسی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا جب کہ ترکیے میں مظاہرین نے نیٹو کے فوجی اڈے میں گھسنے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

بیروت میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے امریکی سفارت خانے کی جانب رخ کیا اور سفارت خانے کے باہر آگ لگادی جب کہ مظاہرین نے بیروت میں اقوام متحدہ کی عمارت میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسپتال پر بمباری، سینکڑوں افراد ہلاک

اس کے علاوہ تیونس، مصر اور فرانس میں بھی مظاہرے کیے گئے جب کہ فلسطینی شہر رام اللہ میں مظاہرین اور فلسطینی حکام کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS