سری لنکا بحران : مظاہرین کے ڈر سے بھاگے سری لنکائی صدر گوٹابایا راجا پکشے

0
نئی دہلی (ایجنسی) : سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے کے بھاگنے کی خبر آرہی ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے دفاعی ذرائع کے مطابق معلومات فراہم کی ہے کہ مظاہرین کے ڈر سے سری لنکا کے صدر ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔ مظاہرین نے صدر کی رہائش کو بھی گھیر لیاہے۔ سری لنکا میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین سری لنکاکے صدر کی رہائش کے مین گیٹ تک پہنچ گئے ہیں۔ سری لنکا میں واقع میڈیا ہائوس ڈیلی مررنے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مظاہرین صدر کی رہائش میں گھس گئے ہیں۔ ہزاروں مظاہرین پولیس بیری کیڈ کی پرتے لگا کر قعلے میں صدر کی رہائش کے مین گیٹ پر پہنچ گئے ہیں اور پولیس کو علاقے سے ہٹتے دیکھا گیا ہے۔ ہوا میں گولیاں چلانے کی آواز سنی


جارہی تھیں اور آنسو گیس کے لگاتار گولے داغے جارہے ہیں ۔
حکومت مخالف مظاہرین نے مہندا راجا پکشے کی سرکاری رہائش گاہ کا محاصرہ کرنے کی بھی کوشش کی۔سری لنکا میں جاری پرتشدد مظاہروں میں سوموار سے اب تک حکمران جماعت کے
سری لنکا
ایک رکنِ پارلیمان سمیت سات افراد ہلاک جبکہ 190 زخمی ہو چکے ہیں اور حکام کی جانب سے ملک بھر میں عائد کرفیو میں بدھ تک توسیع کر دی گئی ہے تاکہ حالات قابو میں لائے جا سکیں۔
مظاہرین مہندا راجاپکشے کے استعفے کے بعد اب یہ مطالبہ بھی کر رہے ہیں کہ ان کے بھائی اور سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پکشے بھی مستعفی ہوں۔ی لنکا میں مہنگائی اور بجلی کی بندش کے خلاف گذشتہ مہینے سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سری لنکا اس وقت سنگین معاشی بحران سے دوچار ہے جو کہ جزوی طور پر غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS