ممبئی کے اگری پاڑا میں خواتین کا پرامن احتجاج

    0

    ممبئی: شہریت قانون (سی اے اے) قومی رجسٹر برائے شہریت (این آر سی) کے خلاف ہورہے احتجاجی مظاہروں نے تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
    آج ممبئی کے اگری پاڑا علاقے میں بھی خواتین نے پر امن احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت کی ہے۔ ان احتجاجی مظاہروں کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں تمام مذاہب کے لوگ شرکت کررہے ہیں اور پر امن احتجاج درج کرایا جارہا ہے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS