نئی دہلی،(یو این آئی):وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج میں خواتین کر کردار موضوع پر ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جمعرات کو ماں درگا اور رانی لکشمی بائی کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعظم اندراگاندھی اور سابق صدر جمہوریہ پرتیبھاپاٹل کو یاد کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خواتین کی شراکت ضروری ہے اور ان کے بغیر اس جنگ کو جیتا نہیں جا سکتا۔
وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برسوں تک نہ صرف ملک پر حکومت کی بلکہ جنگ کے وقت بھی قیادت کی۔ ابھی کچھ وقت پہلے تک پرتیبھا پاٹل ہندستان کی صدر تھیں جو افواج کا سب سے بڑا کمانڈر ہوتا ہے۔مسٹر سنگھ نے سابق وزیراعظم محترمہ اندراگاندھی اور سابق صدر محترمہ پاٹل کے بارے میں اپنے اس تبصرہ کو ٹوئٹ بھی کیا۔
یہاں وزارت دفاع کی طرف سے منعقدہ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے ایک ویبنار میں مسلح افواج میں خواتین کے کردار موضوع پر مسٹر سنگھ نے پاکستان اور چین کا نام لیے بغیر کہا کہ ’نان اسٹیٹ ایکٹرس‘(حکومت میں نہ رہتے ہوئے حکومت کی چالیں چلنے والے لوگ اور گروہ) اور’غیر ذمہ دار ممالک‘دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔
مسٹر سنگھ نے مسلح افواج میں خواتین کی شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان کا قدیم ادب اس کا گواہ ہے۔ قدیم ادب میں خواتین کی اس شعبہ میں شراکت داری کی مثال ملتی ہیں جہاں سرسوتی گیان کی دیوی رہی ہیں وہاں درگا حفاظت، طاقت اور جنگ سے منسلک رہی ہیں۔ خواتین کا پرورش اور تحفظ کا کردار قدیم زمانہ سے چلا آرہا ہے۔ انہوں نے دور جدید میں ہندستان میں خواتین کی قیادت اور تاریخی شراکت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جھانسی کی رانی لکشمی بائی اور سابق وزیراعظم اندراگاندھی اور سابق صدر پرتیبھا پاٹل کے کرداروں کا ذکر کیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS