سوشل میڈیا : ٹارچ کی روشنی میں علاج کرنے کے معاملے میں جانچ کا حکم

0

بلیا (یواین آئی) : اترپردیش کے ضلع بلیا کے ضلع اسپتال میں موبائل فون کی ٹارچ کی روشنی میں مریضوں کا علاج کرنے کا ویڈیو، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے اس معاملے کی جانچ کا حکم دیا ہے ۔ڈی ایم سومیا اگروال نے بتایا کہ یہ معاملہ نوٹس میں آنے پر ویڈیو کی سچائی کا پتہ لگانے کے لئے پیر کو جانچ کا حکم دیا گیا تھا۔ اس پر منگل کو جانچ شروع کردی گئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ویڈیو میں موبائل فون کی ٹارچ کی روشنی میں مریضوں کا علاج کرتے ڈاکٹروں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔اگروال نے کہا کہ انتظامیہ نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی جانچ کا آغاز کردیا ہے ۔ اس معاملے میں جانچ کے بعد مناسب کاروائی کی جائے گی۔ ویڈیو میں ایک ڈاکٹر۔اسٹریچر پر خاتون مریض کی موبائل ٹارچ کی روشنی میں جانچ کرتا ہو دکھائی دے رہا ہے ۔ یہ واقعہ گذشتہ 10ستمبر کا بتایا گیا ہے۔ ضلع اسپتال کے انچارج ڈاکٹر آر ڈی رام نے بتایا کہ بجلی کٹنے کے بعد جنریٹر میں بیٹری لگائی جارہی تھی جس کی وجہ سے یہ پریشانی ہوئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS