پرینکا نے بخار کی وجہ سے اموات پریوگی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا

0
Image: Punjab Kesari

نئی دہلی،(یواین آئی)ریاست میں وائرل بخار کے سبب100سے زائد افراد کی موت ہوجانے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اترپردیش کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ ریاستی حکومت صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہيں کررہی ہے۔محترمہ پرینکا گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ “اترپردیش میں،وائرل بخار کے سبب 100سے زائد افراد مر چکے ہیں اور اس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ریاستی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے کورونا وائرس کی دوسری لہر نے زبردست تباہی مچائی تھی لیکن ریاستی حکومت نے اس سے کوئی سبق نہیں لیا”۔انہوں نے ریاستی حکومت سے وائرل بخار پر قابو پانے کے لیے فوری ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ “وائرل بخار سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر تمام وسائل مہیا کیے جائیں اور متاثرہ افراد کو فوری طور پر صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جائیں”۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS