پرینکا حراست میں بھی ہار ماننے والی نہیں:راہل

0
image:india tv news

نئی دہلی (یو این آئی) : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے جارہی پارٹی کی اترپردیش کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو حراست میں لئے جانے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ وہ سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔کانگریس کے سابق صدر کے ساتھ محترمہ گاندھی نے بھی انہیں حراست میں لئے جانے کو غیر قانونی بتایا اور لکھنؤ کے دورے پر آرہے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ بغیر آڈر اور بغیر ایف آئی آر انہیں حراست میں کیوں رکھا گیا ہے۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ جسے حراست میں رکھا ہے ، وہ ڈرتی نہیں ہیں، سچی کانگریسی ہیں، ہار نہیں مانیں گی۔ ستیہ گرہ رکے گا نہیں۔ محترمہ گاندھی نے کہاکہ نریندر مودی جی آپ کی حکومت نے بغیر کسی آرڈر اور ایف آئی آر کے مجھے گزشتہ 30گھنٹے سے حراست میں رکھا ہے، کسانوں کو کچلنے والے یہ شخص اب تک گرفتار نہیں ہوئے، کیوں؟۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS