پرینکا گاندھی کی آج اپنی سسرال میں’پرتگیہ ریلی‘

0
image:google.com

مرادآباد: (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی پارٹی کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا مغربی اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں آج پرتگیہ ریلی کا انعقاد کرکے پارٹی کارکنوں کو آئندہ اسمبلی الیکشن کے لیے انتخابی حکمت عملی سے آگاہ کریں گی۔ پرینکا گاندھی کے پروگرام کے مطابق وہ مراد آباد کے بدھی وہار میں پرتگیہ ریلی سے خطاب کریں گی۔ کانگریس کے اقلیتی مورچہ کے صدر عمران پرتاپ گڑھی جو پرینکا گاندھی کے مرادآباد دورے کے انچارج ہیں، وہ گزشتہ روز سے جلسہ گاہ پر تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 15 نومبر کو کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی خرابیٔ صحت کی وجہ سے ان کا مرادآباد کا دورہ آخری وقت پر ملتوی کر دیا گیا تھا۔ خیال رہے پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا کا آبائی ضلع ہونے کی وجہ سے مراد آباد پرینکا گاندھی کا سسرال بھی ہے۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here