بے قصور واروں پر پولیس کی کارروائی غیر قانونی:پرینکا گاندھی

0

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس کے دوران پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت کے ساتھ ساتھ اتر پردیش پولس کی سخت تنقید کی ہے۔ اور الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ 
پرینکا گاندھی نے کہا کہ عام لوگوں کے خلاف ریاستی پولس اور یوگی حکومت نے کئی ایسی کارروائی کی جو نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ انارکی پھیلانے میں ان کا اہم کردار رہا۔
 کانگریس جنرل سکریٹری نے مسلم بچوں انس اور سلیمان کی موت اور سابق آئی پی ایس افسر داراپوری و کانگریس لیڈر صدف جعفر کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کی سخت تنقید کی۔ انہوں نے بتایا کہ انھوں نے ریاستی گورنر کے نام ایک چٹھی بھیجی ہے جس میں بطور ثبوت ایسے ویڈیو بھی ہیں جن میں اترپردیش پولس کو عام لوگوں پر ظلم کرتے اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS