مہاراشٹر کابینہ میں توسیع ،36وزراء کی حلف برداری

0

نئی دہلی:مہاراٹشر میں وزیر اعلیٰ  اودھو ٹھاکرے کی  حکومت بنے کے 32دن بعد مہاراشٹرا کی کابینہ میں آج حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور این سی پی کے لیڈر شرد پوار بھی موجود تھے۔ اودھو ٹھاکرے کی زیرقیادت حکومت میں این سی پی رہنما اجیت پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا۔ اجیت پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف پچھلے ڈیڑھ  ماہ میں دوسری بار لیا ہے۔  اس کے  علاوہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدیتہ ٹھاکرے، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما اشوک چاوہان، این سی پی لیڈر اور اسمبلی کے سابق اسپیکر دلیپ والسے پاٹل ، حزب اختلاف کے سابق لیڈر  دھننجئے منڈے اور اسمبلی میں حزب اختلاف کے سابق لیڈر وجے واڈٹیوار نے حلف لیا۔ 
ان میں سے این سی پی کے 14 ، کانگریس کے 10 اور شیوسینا کے 9 وزراء نے حلف لیا ہے۔ 3 دیگر ایم ایل اے کو بھی وزیر بنایا گیا ہے۔ 36 نئے وزراء میں 26 کابینہ اور 10 وزیر مملکت شامل ہیں۔
 مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے نئے وزراء کو اپنے عہدے کاحلف دلایا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS