جھارکھنڈ انتخابات: پرینکا گاندھی کا مرکزی حکومت پرطنز،آواز اٹھانے والے طلباء پر ظلم

0

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے لئے پاکوڑ میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔
پرینکا گاندھی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر شہریت قانون کے حوالے سے طنز کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ جب طلباء دہلی میں شہریت قانون کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں تو پولیس ان پر لاٹھی چارج کر رہی ہے۔ اس قانون کے خلاف طلباء پورے ملک میں سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
  عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب آپ کی سرزمین،آپ کی ماں کا انتخاب ہے ، جھارکھنڈ کے وجود کا انتخاب ہے۔ جنگل کے ہزاروں رنگ ہوتے ہیں لیکن بی جے پی کو یہ رنگ نظر نہیں آرہے ہیں۔
 مودی سرکار نے ملک کے مسائل پر خاموشی اختیار کی ہے۔  شہریت قانون اور این آر سی کے نام پر بی جے پی لوگوں کو تقسیم کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS