پرینکا نے گنے کی قیمتوں کے معاملے میں یوگی حکومت کی پھر نکتہ چینی کی

0
Image: Punjab Kesari

نئی دہلی:(یو این آئی) کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج گنے کی قیمتوں کے سلسلے میں یوگی حکومت پر ایک بار پھر حملہ کیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت گنے کی قیمت نہ بڑھا کر کسانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا’یوپی میں کسانوں کے لیے بجلی کے نرخ کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں 100 گنا سے زیادہ بڑھ چکی ہیں۔ لیکن کسان کے گنے کی قیمتوں میں 2017 سے صفر روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ کسانوں کے ساتھ یہ ناانصافی کیوں‘۔
انہوں نےبدھ کے روز گنا کسانوں کے مسئلے پر یوگی حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اتر پردیش کے گنا کسان پریشان ہیں وہیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی پالیسیوں کی وجہ سے ریاست کے کسان خوشحال ہیں۔
پنجاب کی کانگریس حکومت نے کسانوں کی بات سنی اور گنے کی قیمت میں 360 روپے فی کوئنٹل اضافہ کیا ، جبکہ اتر پردیش میں گنے کا400 روپے فی کوئنٹل کا وعدہ کرکے اقتدار میں آنے والی بی جے پی حکومت نے گنے کی قیمت میں پھوٹی کوڑی کا اضافہ نہیں کیا ۔ کسانوں کی طرف سے آواز اٹھانے پر’دیکھ لینے‘جیسی دھمکی دیتی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS